مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے القاعدہ سےوابستہ ایک گروہ کی طرف سے حملے کی دھمکی کے بعد یمن کے دارالحکومت صنعا میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں یمن میں موجود اپنے شہریوں سے چوکس رہنے کو کہا ہے۔
سفارت خانے کو بند کرنے اور یمن میں موجود امریکی شہروں کو چوکس رہنے کا حکام امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے یمن میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو مشترکہ طور پر نمٹنے کے اعلان کے ایک دن بعد کیا گیا ہے برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں سے یمن میں چوکس رہنے کو کہا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ القاعدہ کے بہانے سے تمام اسلامی ممالک میں اپنی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال چھ کروڑ ستر لاکھ امریکی ڈالر کی فوجی امداد یمن کو فراہم کی تھی یمن کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اقدامات القاعدہ کے عناصر کو ختم کرنے اور دہشت گردی کے گرد دائرہ تنگ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ